صوبائی حکومت سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں پیر 10 اگست سے تمام ریسٹورنٹس، سينما ہالز، جمز اور ہيلتھ کلبز کھولنے کا فيصلہ کرليا ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق پير 10 اگست سے کراچی سمیت صوبے بھر کے ريسٹورنٹس پر رات 10 بجے تک ڈائننگ کی اجازت ہوگی۔
اعلان کے مطابق کاروبار بھی شام 7 بجے کے بجائے رات 9 بجے تک کھلے کرنے کی اجازت ہوگی۔
اس دوران سینما ہالز، بیوٹی پارلرز، ہيلتھ کلبز اور جمز بھی 10 اگست کو کھل جائيں گے، تاہم تفریحی ( ایمیوزمنٹ ) پارکس ابھی نہیں کھول رہے۔
پبلک مقامات کھلنے پر انتظامیہ نے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروانے کی ہدایت بھی جاری کردی ہیں، جب کہ محکمہ داخلہ سندھ اس سے متعلق نوٹی فیکیشن جاری کرے گا۔
دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ اگر کرونا کیسزبڑھ گئے تو فیصلوں پر نظرثانی کرسکتے ہیں اور جو شعبے کھول رہے ہیں وہ بند کرنے پرغور کرسکتے ہیں