Pic29-086 KARACHI: Jul29 – A view of massive traffic jam due accumulated rainy water on University Road which needs the attention of concern authorities. ONLINE PHOTO by Syed Asif Ali

کراچی میں مون سون کی بارش کے بعد کے الیکٹرک کا بجلی کی ترسیل کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔


جس سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی گھنٹوں سے بند ہے۔


جبکہ بارش کے باعث کے الیکٹرک کے 174 فیڈرز بند ہیں، مختلف مقامات پر گزشتہ روز پیدا ہونے والی فنی خرابیاں دور نہیں کی جا سکی ہیں، بجلی کے ٹوٹے ہوئے تاروں کی مرمت نہیں کی جا سکی اور کیبل فالٹ تاحال درست نہیں کیے جا سکے ہیں۔


دوسری جانب موسیٰ کالونی، غریب آباد، خواجہ اجمیر نگری، گلشن حدید، ابوالحسن اصفہانی روڈ، سہراب گوٹھ، لانڈھی، پاک کالونی، سرجانی ٹاؤن، احسن آباد، ملیر، لیاقت آباد اور بلدیہ میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔


اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ عملہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کے لیے مصروف عمل ہے جب کہ سیفٹی کلیئرنس کے بعد بیشتر علاقوں میں بجلی بحال ہے۔


ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے سبب عملے کو کام میں مشکلات کا سامنا ہے، کچھ مقامات پر احتیاطی طور پر بجلی بند کی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here