ٹک ٹاک نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے پابندی کے بعد امریکا کو دھمکی دے دی۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی ایپلیکیشن ٹک ٹاک کی مالک کمپنی نے اپنے بیان میں امریکی صدر کے پابندی کے ایگزیکٹو آرڈر پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے امریکا کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔


جبکہ ٹرمپ نے چینی ایپس ٹک ٹاک، وی چیٹ سے تجارتی لین دین پر پابندی عائد کر دی۔


اس حوالے سے ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کا ایگزیکٹو حکم نامہ اب تک امریکی حکومت کا سب سے سخت رد عمل ہے، ایگزیکٹو آرڈر نامعلوم رپورٹس کی بنیاد پر جاری کیا گیا جس میں ان کا ذکر ہی نہیں۔
کمپنی کا کہنا تھا کہ ہم اس بات کو واضح کرچکے ہیں کہ ٹک ٹاک نے کبھی چینی حکومت سے صارفین کا ڈیٹا شیئر نہیں کیا اور نہ ہی حکومت کی درخواست پر کسی مواد کو سینسر کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here