کراچی کو پانی فراہم کرنیوالے حب ڈیم میں ڈیڑھ سال کا پانی ذخیرہ ہوگیا۔
اس حوالے سے ترجمان واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ اطراف میں بارشوں کے باعث ڈیم کی سطح میں 6 فٹ کا اضافہ ہوگیا، مزید پانی کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ترجمان واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مطابق حب ڈیم کے کیچ منٹ علاقے میں شدید بارشوں کے باعث حب ڈیم میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، پانی کا ذخیرہ حوصلہ افزاء حد تک پہنچ گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک حب ڈیم کی سطح میں 6 فٹ سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے، ڈیم میں مزید پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، ڈیم میں آئندہ ڈیڑھ سال تک کیلئے پانی ذخیرہ ہوچکا ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ حالیہ اضافے سے کراچی خصوصاً ڈسٹرکٹ ویسٹ کو پانی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔