بولی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے والد نے اپنے بیٹے کی سابق گرل فرینڈ اداکارہ ریا چکربورتی کے خلاف پولیس تھانے میں مقدمہ دائر کردیا۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کے والد ریٹائرڈ سرکاری افسر کے کے سنگھ نے ریاست بہار کے شہر پٹنا کے راجیو نگر پولیس تھانے میں انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) کی متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کروایا۔

سشانت سنگھ کے والد نے نہ صرف اپنے بیٹے کی سابق گرل فرینڈ ریا چکربورتی بلکہ ان کے اہل خانہ کو بھی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں نامزد کیا ہے۔

اداکارہ اور ان کے اہل خانہ کے خلاف بلیک میلنگ، زبردستی کرنے اور دیگر جرائم کی دفعات کے تحت مقدمہ دائر کیا گیا ہے، تاہم ایف آئی آر میں قتل کی دفعات شامل نہیں کی گئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here