اسلام آباد :امریکی حکومت کی جانب سے پاکستان کو مزید 100وینٹی لیٹرزکی فراہم کردیئے گئے ، چیئرمین این ڈی ایم اے نے کورونا سے نمٹنے میں تعاون پر امریکی عوام، حکومت اور پاکستان میں امریکی سفیر کے شکرادا کیا۔
خبر کے مطابق یوایس ایڈکی جانب سے این ڈی ایم اے کو وینٹی لیٹر دینے کی تقریب ہوئی، امریکی سفیر نے وینٹی لیٹرز چیئرمین این ڈی ایم اے کے حوالے کیے ۔
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمدافضل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کورونا سے نمٹنے میں تعاون پرامریکی عوام، حکومت اور پاکستان میں امریکی سفیر کے شکرگزار ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل محمدافضل کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے100وینٹی لیٹرز کی دوسری کھیپ پہنچائی گئی ہے، امریکا نے گزشتہ ماہ بھی 100وینٹی لیٹرز مہیا کئے تھے، این ڈی ایم اے تمام وینٹیلیٹرز ملک بھر میں تقسیم کئے گئے ہیں۔