سعودی عرب کی وزارت صحت کے مطابق کسی بھی عازم حج میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی اور اب تک کوئی بھی حاجی کورونا سے متاثر نہیں پایا گیا۔


سعودی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق حکومتی حاجیوں کو صحت کی تمام سہولیات فراہم کررہی ہے جس کے تحت مقدس مقامات پر 6 اسپتال، 51 کلینکس، 200 ایمبولینس، 62 فیلڈ ٹیمیں، فیلڈ اسپتال اور موبائل کلینک سمیت حاجیوں کی رہائش گاہوں پر 3 کلینک بھی قائم کیے گئے ہیں۔


ترجمان نے بتایا کہ ارکان حج کی ادائیگی کے دوران حاجیوں کو کسی بھی قسم کی فوری طبی امداد اور ان کی صحت کی بہتری کے لیے ہر 50 حاجیوں کے گروپ کے ساتھ ایک طبی ورکر بھی مقرر کیا گیا ہے۔


دوسری جانب گورنر مکہ کا کہنا ہےکہ اس سال محدود حج کے باوجود مختلف محکموں کے 40 ہزار اہلکار عازمین کی خدمت پر مامور ہیں جب کہ حج وعمرہ زائرین کے لیے خصوصی ائیر پورٹ کا منصوبہ زیرغور ہے، خصوصی ائیرپورٹ مکہ مکرمہ کے الفیصلیہ محلے میں قائم کیا جائے گا جو میدان عرفات سے قریب ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here