اسٹاف رپورٹر
کراچی : صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات، سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر عوام کو ریلیف دینے کے لئے تمام متعلقہ اداروں نے مشترکہ حکمت عملی کے تحت مربوط و مستحکم اقدامات کئے ہیں ۔
یہ بات انہوں نے آج جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں کہی، انہو ں نے کہا کہ عوام کی تکالیف اور مشکلات کے حل کے لئے تمام بلدیاتی و ضلعی انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں موجود ہوں گے ۔
سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ تما م متعلقہ بلدیاتی اداروں کے افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ کہا کہ عوام کو ریلیف دینا سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کے لئے متعلقہ عملہ مسلسل گشت پر ہوگا اور ضلعی انتظامیہ تمام متعلقہ اداروں کے درمیان کو آرڈیشن کے حوالے سے اہم کردار ادا کرے گا ۔
وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ عید کے موقع پر کسی بھی غیر معمولی صورتحال کی صورت میں ضلعی انتظامیہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ اقدامات کرے گا۔
وزیر بلدیات و اطلاعات سندھ نے کہا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر عوام کو ریلیف دینے کے لئے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایات ہیں ۔