سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی حمایت نہیں کرے گی۔ 

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کو ڈپٹی چیئرمین اور  پراسیکیوٹر جنرل نیب کی مدت میں توسیع کی تجویز بھی قبول نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب قانون میں مجوزہ ترمیم کے مسودے میں چیئرمین نیب، ڈپٹی چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی شق شامل ہے۔ 

سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ مسودہ حکومتی کمیٹی نے غور کے لیے اپوزیشن کے حوالے کیا تھا، نیب قانون میں تبدیلی کے لیے حکومت اور اپوزیشن کا اجلاس آج شام کو ہو گا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ حکومت نیب قوانین میں تبدیلی کے لیے تیار ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here