اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اہلکار دوران ڈیوٹی ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر معطل کردیا گیا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق اہلکار یاسر آفتاب کی یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیوز وائرل ہوجانے کے بعد اسے معطل کیا گیا ہے کیوں کہ اس نے قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ ایس ایس پی ٹریفک کو پیش کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور میں بھی ایک لیڈی کانسٹیبل کو بھی ٹک ٹاک ویڈیوز وائرل ہونے پر برطرف کیا گیا تھا۔
برطرفی کے بعد لیڈی کانسٹیبل وفا توقیر کا کہنا تھا کہ محکمے نے اُن پر ظلم کا پہاڑتوڑا ہے، ویڈیوز بنانے کا شوق ضرور ہے لیکن انہیں صرف اپنے موبائل میں رکھتی تھی۔