رپورٹ: قاضی نیاز حسین

قمبر: قمبر میں یوتھ فورم کی جانب سے پبلک لائبریری کا کام بند ہونے کے خلاف بھوک ہڑتال کی گئی، جس میں شہری ایشن کمیٹی کے کامریڈ نظیر تنیو ، پی ٹی آئی رہنما سردار محمد علی ہکڑو ، پیارل پنہور اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے کامریڈ ایاز اور دیگر نے کہا کہ تعلیم ہمارا بنیادی حق ہے، ہمارے شہر کے نوجوان لائبریری کا کام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے لاڑکانہ لائبریری جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میونسپل چیئرمین اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت کی وجہ سے کام مکمل نہیں ہوسکا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ لائبریری کا کام جلد از جلد مکمل کر کے طلبہ کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here