کراچی: صوبائی وزیربلدیات سید ناصر حسین شاھ نے کہا ہے کہ اولین ترجیح یہ رکھی جائے کہ شہر کے اندر مخصوص مقامات پر آلائشوں کو تلف کیا جائے گا، کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پلان بی کے تحت لینڈ فل سائٹوں پر قربانی کی آلائشوں کو دفنانے اور تلف کرنے کا انتظام کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ قربانی کے دنوں میں کسی بھی پریشانی اور دقت سے اجتناب کے لئے ہر صورت ضلعی چئیرمینوں کے ساتھ سالڈ ویسٹ کا متواتر رابطہ برقرار رہنا چاہئے کیونکہ مشترکہ حکمت عملی ہی کامیابی سے ہمکنار کرسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈی سالڈ ویسٹ تمام اضلاع میں قربانی سے پیشتر ہی انتظامات کو حتمی شکل دیں تاکہ کسی بھی مقام پر آلائشوں کی موجودگی نظر نہ آئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کمشنر کراچی تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو اپنے علاقوں کے متواتر دوروں کا پابند کریں تاکہ انفرادی قربانی کے رجحان اور گندگی کے پھیلاو سے نجات مل سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here