کراچی: کراچی کے شہریوں کے لیے انتہائی مضر صحت اشیا بنانے والی فیکٹری کا انکشاف، مردہ جانوروں کی آلائشوں سے مختلف اشیا تیار کی جانے لگی۔

مشیر ماحولیات مرتضی وہاب کی ہدایت پر ڈی سی ضلع ملیر کی ٹیم کی کارروائی، مضر صحت اشیا تیار کرنے والے دو افراد گرفتار کرلیے گئے۔

 اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر سیپا وارث علی گبول کا کہنا ہے کہ ملیر کے علاقے میں کچرہ پلاسٹک جلا کر زہریلا مواد تیار کیا جا رہا تھا، جبکہ کارروائی میں سینکڑوں مردہ جانور تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پلاسٹک کو کھلی فضا میں جلایا جا رہا تھا جو کہ بڑی ماحولیاتی آلودگی کا سبب بن رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ فیکٹری مالکان کے خلاف ماحولیاتی قوانین کے تحت کارروائی کی جائیگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here