کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے آج ایک اور شب خون مارا، ہم خیبرپختونخوا(کے پی کے) سے کراچی میں ڈپٹی کمشنر کی تقرری کو مسترد کرتے ہیں۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اے پی سی کا خمیازہ کراچی کے شہریو کو بھگتنا پڑے گا، کراچی کو اپنی جاگیر سمجھ کر چلایا جارہا ہے، ہم کے پی سے کراچی میں ڈی سی کی تقرری کو مسترد کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کے پی، کے کسی افسر کی قابلیت پر کوئی مسئلہ نہیں ہے، لیکن ہمیں علم ہوا ہے کہ نئے ڈی سی مولانا فضل الرحمان کے بھائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ سے زائد نوکریاں جعلی ڈومیسائل پر دی گئی ہیں، آپ سے آئی جی سندھ قبول نہِیں ہورہا تھا، اب وفاق کے نوٹیفیکیشن کے بغیر ڈپٹی کمشنر تعینات کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here