وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بلاول بھٹو زرداری کی قومی اسمبلی میں تقریر پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تقریر کے بعد کورم کی نشاندہی کرکے بھاگ جانا انتہائی شرمناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول نے محلے کے اس بچے جیسی حرکت کی جو گھروں کی گھنٹیاں بجا کر بھاگ جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ مراد سعید، بلاول زرداری کی چھیڑ بن چکے ہیں، جبکہ  بلاول اپنی رٹی رٹائی اور لکھی لکھائی تقریر کے جواب میں مراد سعید کی فی البدیہہ تقریر برداشت نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ مراد سعید کے کھڑے ہوتے ہی بلاول اپنے ہوش و حواس کھو کر اسمبلی فلور سے غائب ہو جاتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here