بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کہتے رہے میں کسی کو این آر او نہیں دوں گا مگر جتنے این آر او عمران خان نے دیے تاریخ میں کسی وزیر اعظم نے نہیں دیے۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین، بی آر ٹی ، مالم جبہ، بلین ٹری، چینی چوری پر این آراو دیا جارہا ہے یعنی ہر چیز پر ہی این آر او دیا جا رہا ہے جب کہ تازہ ترین این آر بھارتی جاسوس کلبھوشن کو دیا گیا۔

انہوں نے سوال کیا کہ احسان اللہ احسان کس کی قید میں تھا؟ کیسے گرفتار ہوا؟ اسے دوبارہ پکڑنے کیلئے کیا کیا جا رہا ہے؟ احسان اللہ احسان کو بھی این آر او دیا گیا اور اس کی رہائی کا جواب بھی آج تک ایوان میں نہیں دیا گیا۔

بلاول بھٹو نے مزیدکہا کہ وزیر اعظم نے اپنے کسی بیان میں بھی دہشت گردوں کی مخالفت تک نہیں کی، وزیراعظم کے خلاف پریس کانفرنس یا تقریر کرو تو احسان اللہ احسان سے دھمکی آتی ہے، احسان اللہ احسان نے ہماری جماعت سے کیا کیا اس کا جواب نا دیں مگر اے پی ایس کے بچوں کا جواب تو دینا پڑے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here