لاہور: رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اعتزاز احسن ایک اچھے وکیل اور انسان تھے۔ اب اعتزاز احسن کی ذہنی حالت درست نہیں، انہیں اپنے علاج پر توجہ دینی چاہیے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب کو بند اور چیئرمین نیب کو مستعفی ہونا چاہیے، نیب حکومت کے ہاتھ میں ایک ہتھیار ہے جو وہ مخالفین کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ثابت ہو چکا ہے کی نیب سیاسی انجینئرنگ کرنے والا ادارہ بن چکا ہے، یہ احتساب نہیں انتقام ہے، اس سے ملک نہیں چل سکتا۔