کراچی: ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے شہر میں کہیں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی، مقامی فالٹ کو لوڈشیڈنگ سے تشبیہ دینا غلط ہے۔

خبر کے مطابق کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صارفین کو فالٹ اور شٹ ڈاؤن کی پیشگی اطلاع دی جاتی ہے، لوڈشیڈنگ کا شیڈول روزانہ کی بنیاد پر ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا جاتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بجلی چوری والے علاقوں میں شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ ہوتی ہے۔

دوسری جانب شہرقائد کے لوگ کے الیکٹرک کے خلاف شدید برہم ہیں، ان کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ روزانہ کی بنیاد پر کی جارہی ہے جس کو کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here