کراچی : گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ( جی ڈی اے ) کے ایم پی اے نند کمار گوکلانی نے سندھ اسیمبلی سیکریٹریٹ میں کال اٹینشن نوٹس جمع کرادیا۔

کال نوٹس میں وزیراعلی سندھ سے جواب طلب کیا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے بیروزگار نوجوانوں کو 60 ہزار سرکاری نوکریاں دینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سندھ کے لاکھوں بیروزگار نوجوانوں نے درخواستیں جمع کروائیں اور وہ لاکھوں بیروزگار نوجوان نوکریوں کی آس لگائے بیٹھے ہیں۔

جبکہ جمع کروائے  گئے نوٹیس میں نند کمار گوکلانی نے کہا کے سندھ حکومت سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لیے سیاسی گیم کھیل رہی ہے۔

نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چیف سیکریٹری سندھ اسیمبلی فلور پر یہ آگاھی دے کے ان لاکھوں بیروزگار نوجوانوں سے جن سے درخواستیں لی گئی ہیں ان کو نوکریاں کیوں نہیں دی جارہی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here