اسٹاف رپورٹر
کراچی: سندھ حکومت نے وفاقی حکومت سے صوبے کے تین ٹرینوں کو فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ ریلوے میں بھی ہمارا استحصال کیا جارہا ہے. وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ نے مزید کہا کہ ریلوے میں بھی سندھ کا استحصال ہورہا ہے ہماری ٹرینیں بھی دوبارہ چلائیں، خوشحال خان خٹک، بولان میل اور موہن جودڑو ٹرینیں دوبارہ چلنی چاہیے۔

اویس شاہ نے کہا کہ شیخ رشید نے 2 سال میں ٹرینوں کا براحال کردیا ہے، سندھ کے عوام کو وفاق نےٹرین کی سستی سہولت سے بھی محروم کردیا، شیخ رشید نے جان بوجھ کر لاڑکانہ کی 3 ٹرینیں بند کردیں.ان کا کہنا تھا کہ ٹرینیں بند ہونے کا وزیراعظم نوٹس لیں اور فوری بحالی کا حکم جاری کریں۔ وزیرٹرانسپورٹ نے کہا کہ شیخ رشید نے ریلوے کو تباہ کرکے پی ٹی آئی میں موجود ٹرانسپورٹ مافیا کو فائدہ پہنچایا، عمران خان نے شیخ رشید کو ریلوے کا دیوالیہ کرنے کے مشن پر لگا دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here