کراچی: سندھ کابینا کے اجلاس میں دہشتگردی میں جانی نقصان کا معاوضہ 5 لاکھ سے 10 لاکھ کرنے اور کراس فائر میں عام شہریوں کی اموات پر 2 لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیِٰ سندھ سید مراد علی شاھ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں مختلف مد میں ہونے والے جانی نقصان کے معاوضے بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔
جس کے مطابق ٹارگیٹ کلنگ کی زد میں آنے والے کا معاوضہ 2 لاکھ سے 5 لاکھ جبکہ دہشتگردی میں معمولی زخمی کا معاوضہ 1 لاکھ سے بڑھایا دیا گیا ہے۔
اجلاس میں قدرتی آفات کی صورت میں کمانے والے کی اموات کیلیے 1 لاکھ سے بڑھاکر 2 لاکھ معاوضہ کردیا گیا ہے۔