چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نیب کو بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نیب ایک انتقامی ادارہ ہے ، اگر نیب چیئرمین میں شرم و حیا ہے تو وہ استعفی دیں اور گھر چلے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ لیگی رہنماؤں سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے، شہباز شریف کی صحت یابی کے بعد اے پی سی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، اور اس پر غیرتربیت یافتہ لوگ حکومت کررہے ہیں، اگرپنجاب کی زراعت کو نقصان ہوگا تو پورے پاکستان کی فوڈ سیکیورٹی پر اس کا اثر ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ جووزیراعلیٰ پوچھتا ہے کہ کورونا کیسے کاٹتا ہے تو صوبے کا حال یہی ہو گا، کہا جا رہا تھا کہ زرعی ایمرجنسی لگائی جائے گی، مگرکسانوں کو کسان کو ایمرجنسی میں پہنچا دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاق اور پنجاب حکومت نے لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔