اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس لے لیا، اور یوٹیوب بند کرنے کا اشارہ بھی دے دیا۔
کیس کی سماعت کے دوران جسٹس قاضی امین کا کہنا تھا کہ ہماری کارکردگی اور فیصلوں پر عوام کو بولنے کا پورا حق ہے، کیا ایف آئی اے اور پی ٹی اے نے دیکھا ہے کہ یوٹیوب پر کیا ہو رہا ہے؟
جسٹس قاضی امین نے کہا کہ گذشتہ دن ہم نے فیصلا دیا اور وہ یوٹیوب پر شروع ہوگیا۔
جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ کئی ملکوں میں یوٹیوب بند ہے، امریکا اور یورپی یونین کے خلاف مواد یوٹیوب پر رکھ کے دکھائیں۔
بعد میں سپریم کورٹ نے وزارت خارجہ اور اٹارنی جنرل کو نوٹیس جاری کردیے۔