تھرپارکر: مٹھی میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا اپوائنٹمینٹ لیٹر نہ ملنے کے خلاف اسلام کوٹ مٹھی بائی پاس پر احتجاج کیا گیا۔

احتجاج میں شریک مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈی ایچھ او نے ہمیں جوائننگ لیٹر دینے سے صاف انکار کردیا ہے اور ہماری کوئی اور سننے کو تیار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی ایچھ او نے ہمارے ساتھ ناانصافی کی ہے اور ہمارا دھرنا مرتے دم تک جاری رہے گا۔

دوسری جانب ڈی ایچھ او تھرپارکر گوردن داس کا کہنا تھا کہ ہم نے متعلقہ ڈپارٹمنٹ کو کئی مرتبہ لیٹر لکھے ہیں لیکن ابھی تک کوئی جواب نہیں مل سکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here