اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں کورونا اور ملک کی معاشی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کابینہ کو احساس پروگرام اور ملک میں کورونا کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے کہاکہ عید الاضحیٰ پر ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، پاکستان کی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کامیاب رہی ہے۔

اجلاس میں حکومت کی بہتر کارکردگی کی موثر تشہیر نہ ہونے پرتشویش کا اظہار کیا گیا، جبکہ معاشی اور میڈیا ٹیم سے بھی سخت سوال و جواب کیے گئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق پی ٹی وی فیس 35 سے بڑھا کر 100 روپے کئے جانے پر بعض وزرا نے شدید اعتراض کیا، اور تین اہم پارٹی رہنماوّں نے فیصلے کی مخالفت کر دی، جس میں وزرا نے موقف میں کہا کہ عوام کو اعتماد میں لئے بغیر ایسے فیصلے درست نہیں ہیں۔

جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی وی کی فیس میں اضافے کا معاملہ مؤخر کر دیا اور کہا عوام کو اعتماد میں لئے جانے تک فیصلے پر عملدرآمد روک دیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here