رپورٹ: جنید آزاد
تھرپارکر
چیئرمین میونسپل کمیٹی مٹھی ڈاکٹر منوج کمار ملانی نے سال 2020-21کی سالانہ 1لاکھ 82ہزار 559روپے بچت کی ٹیکس فری بجٹ ایوان میں پیش کردیا۔
ڈاکٹر منوج کمار ملانی کی جانب سے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013سیکشن 110کے تحت میونسپل کمیٹی مٹھی کی ٹیکس فری بجٹ ایوان میں پیش کی جس میں ٹوٹل آمدن کا تخمینہ 29کروڑ 10لاکھ18ہزار 547روپے جبکہ ٹوٹل اخراجات کا تخمینہ 35کروڑ 9 لاکھ33ہزار 998روپے لگایا گیا۔
جبکہ سالانہ بجٹ میں گزشہ سال کی بچت 6کروڑ 98لاکھ10 روپے کی رقم شامل کی گئی۔
اس موقع پر چیئرمین ڈاکٹر منوج کمار ملانی نے کہا کہ یہ ٹیکس فری عوام دوست بجٹ ہے اس بجٹ کے پاس ہونے سے میونسپل کمیٹی مٹھی میں ترقیاتی کاموں کے لئے راھ ہموار ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کو پینے کے صاف پانی، صفائی ستھرائی اور روشنی کی بہتر سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث کچھ ترقیاتی کام متاثر ہوئے ہیں، مگر زندگی معمول پر آنے کے بعد جلد ہی ان کاموں کا آغاز کیا جائے گا۔
جبکہ اجلاس میں وائس چیئرمیں ڈونگرومل، چیف میونسپل آفیسر سید اعجاز علی شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات تھرپارکر غلام رضا کھوسہ، کاؤنسل ممبران اور میونسپل کمیٹی کے عملے سمیت صحافی برادری نے شرکت کی۔