پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بیگو کو فوری طور بند کرنے اور ٹک ٹاک کو آخری وارننگ دینے کا فیصلا کرلیا۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ مختلف طبقات کی جانب سے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز کی شکایات مل رہی تھیں، جس پر وارننگ دی گئی تھی مگر ٹک ٹاک کی جانب سے تحریری جو اب تسلی بخش نہیں ہے لہٰذا اسے حمتی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

پی ٹی اے نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاک سوشل میڈیا نیٹ ورک سے تمام غیراخلاقی ویڈیوز ہٹائی جائیں اور ٹک ٹاک پر آئندہ ایسی ویڈیوز اپ لوڈ نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی جائے۔

اس کے علاوہ پی ٹی اے نے فحش اور غیراخلاقی مواد پر لائیو اسٹریمنگ ایپلی کیشن بیگو کو فوری طور پاکستان میں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here