پنجاب کے وزیر اطلاعات  فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غیر متحدہ اپوزیشن کبھی بھی ایک اور نیک نہیں ہو سکتی، یہ صرف فیک ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن پارٹیاں جعلی سوچ اور نظریات پر عمل پیرا ہیں، غیر متحدہ اپوزیشن کی اے پی سی دراصل “الائیڈ پارٹیز فار کرپشن” کا دوسرا نام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ادوار میں “الائیڈ پارٹیز فار کرپشن” کے کاروبار بڑھتے رہے اور حکومتی ادارے نقصان میں جاتے رہے، نقلی انڈیانا جونز شہباز شریف نے لاہور کو پیرس بنانے کے چکر میں وینس بنا ڈالا تھا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مالی سال 19-2018 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 ارب ڈالر تھا، وزیرِ اعظم عمران خان کی بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت آج یہ خسارہ 3.28 ارب ڈالر تک آ گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here