سیہون: یونین کائونسل باجارا میں عوام کے علاج اور معالجہ کے لیے قائم بیسک ہیلتھ سینٹر غیر فعال یوسی باجارا میں قائم بیسک ہیلتھ سینٹر کے احاطے میں سرکاری گندم ذخیرہ کر لی گئی۔ بیسک ہیلتھ سینٹر وزیر اعلی کے پرسنل سیکریٹری سلیم باجاری کے آبائی گاؤں باجارا میں واقع ہے۔

بیسک ہیلتھ سینٹر وزیر اعلیٰ کے پرسنل سیکرٹری سلیم باجاری کی کوششوں سے تعمیر کرایا گیا تھا، بنیادی صحت مرکز سلیم باجاری کے مرحوم بھائی ظفر باجاری کے نام سے منسوب ہے۔ یونین کائونسل باجارا وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے پیدائش کا مقام ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے آبائی حلقے میں صحت مرکز کا یہ حال ہے تو باقی صوبے میں کیا صورتحال ہوگی۔ واضح رہے تحصیل سیہون وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹری کا آبائی تحصیل ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here