اسپتال میں مریضوں کو گلی سڑی سبزیوں اور غیر معیاری خوردنی تیل سے بنا انتہائی مضر صحت کھانا دیے جانے کا انکشاف
رپورٹ : غلام مہدی
لاڑکانہ: سندھ فوڈ اتھارٹی کے افسران کی جانب سے چانڈکا اسپتال کے کچن پر۔کاروائی کی گئی ہے جس میں چانڈکا سول، ٹیچنگ، شیخ زید وومن، اور چلڈرن میں زیر علاج مریضوں انتظامیہ کی جانب سے گلی سڑی سبزیوں اور غیر معیاری خوردنی تیل سے بنا انتہائی مضر صحت کھانا دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
اس سلسلے میں ڈاریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی عائیشہ جونیجو کا کہنا ہے کہ کچن میں نہ صرف گلی سڑی سبزیوں اور مضر صحت خوردنی تیل کا استعمال پایا گیا ہے بلکہ کھانا پکانے والے باورچیوں کے بھی نا تو میڈیکل ٹیسٹس ہوئے ہیں اور نا کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد ہو رہا ہے اس افسوسناک صورتحال سے میڈیکل سپریٹنڈنٹ لاڑکانہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے اگر حفظان صحت کے اصولوں پر عملدرآمد نہ ہوا تو کچن کو سیل کر دیا جائے گا تاہم سامنے آنے والے دستاویزات کے مطابق میڈیکل سپریٹنڈنٹ چانڈکا سرکاری ٹھیکیداروں کو ماہانا ا کروڑ سے زائد کی رقم صرف مریضوں کے کھانے کی مد میں دیتے ہیں۔