اوستامحمد: رپورٹ ایم سومرو
اوستہ محمد صدر پولیس کی بڑی کاروائی فائرنگ سے جویہ برادری کے 3 افراد کو قتل اور ایک معصوم بچی کو زخمی کرنے والے 5 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس کی کاروائی پر مقتولین کے ورثاء کا اطمنان کا اظہار پولیس ٹیم کو ہار پہنائے ڈی آئی جی نصیرآباد پولیس رینج شہاب عظیم نے بھی پولیس ایوارڈ سے نوازا تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نصیرآباد رینج شہاب عظیم لہڑی نے ایس ایس پی جعفراباد سید آصف علی شاہ، اے ڈی آئی جی امیر جان مگسی، ایس ڈی پی او سرکل اوستہ محمد محمد اکرم گشکوری، ایس ایچ او صدر پولیس اوستہ محمد انسپکٹر امجد علی جمالی اور سب انسپکٹر ثناء اللہ لاشاری کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جعفراباد کے علاقے اوستہ محمد پولیس تھانہ کی حدود 2019 میں جویہ برادری کے دو مختلف افسوسناک واقعات پیش آئے تھے جن میں فائرنگ سے 3 افراد قتل جبکہ فائرنگ کی زد میں ایک معصوم بچی بھی شدید زخمی ہوئی تھی واقع کے بعد ملزمان فرار ہوگئے تھے جن کے خلاف صدر پولیس تھانہ اوستہ محمد میں مقدمہ فرد نمبر 39/2019 اور 45/2019 درج کئے گئے۔

ڈی آئی جی نے بتایا کہ 15 روز قبل مقتولین کے ورثاء نے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف ڈی آئی جی نصیرآباد پولیس رینج آفس کے سامنے احتجاج نوٹ کرواتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا ڈی آئی جی شہاب عظیم لہڑی نے کہا کہ ملزمان کی جلد گرفتاری کے لئے ایس ایس پی جعفراباد کو خصوصی ہدایات و ٹاسک دیا گیا جس پر ایس ایس پی جعفراباد سید آصف علی شاہ نے ایس ڈی پی او سرکل اوستہ محمد محمد اکرم گشکوری کی سربراھی میں ایس ایچ او صدر انسپکٹر امجد علی جمالی اور سب انسپکٹر ثناء اللہ لاشاری پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دے کر فوری کاروائی کا ٹاسک دیا، انہوں نے کہا کہ تشکیل کردہ پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع ملنے پر بلوچستان کے علاقے ناگ میں کامیاب کاروائی عمل میں لاتے ہوئے چھاپے کے دوران تہرے قتل کے 5 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان میں گلزار احمد، دیدار، منظور احمد، گل بہار اور مقبول اقوام جویہ شامل ہیں۔

ڈی آئی جی نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے کسی کے ساتھ کوئی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی ملزمان جتنے بھی چالاک یا بااثر ہوں ان کو معاف نہیں کیا جائے گا، جبکہ ڈی آئی جی نصیرآباد پولیس رینج شہاب عظیم لہڑی نے اوستہ محمد پولیس کی اس کامیاب کاروائی پر پولیس ٹیم میں شامل آفیسران کو پولیس ایوارڈ اور تعریفی سرٹیفیکٹ سے بھی نوازا دریں اثناء مقتولین کے ورثاء نے ڈی آئی جی نصیرآباد پولیس رینج شہاب عظیم ایس ایس پی جعفراباد سید آصف علی شاہ، ایس ڈی پی او سرکل اوستہ محمد محمد اکرم گشکوری اور سب انسپکٹر ثناء اللہ لاشاری کی کارکردگی کو سہرایا پولیس پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس ٹیم کو ہار بھی پہنائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here