کرا چی: صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ  نے کہا ہے کہ سندھ کے مختلف ساحلی علاقوں میں 2 ارب سے زائد د مینگرو ز کے پودے لگائے جاچکے ہیں جنہیں ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ کمپیوٹرائزڈ کیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع ٹھٹھہ کے ساحلی علاقوں بشمول کیٹی بندر کے دورے کے بعد کراچی پہنچنے پر علی ہاوس میں مختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ  بڑے پیمانے پر مینگروز کی شجر کاری سندھ حکومت کا اہم اقدام ہے جس سے 10 ارب روپے سے زائد آمدنی ہوگی، جو کہ متعلقہ مقا می افرا د و آبا د ی کی فلاح و بہبود پر خرچ کیئے جا ئینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی کہا ہے کہ سندھ میں مینگروز کی پیداوار 2008 سے تقریبا دوگنا ہو گئی ہے اور سندھ نے سب سے زیادہ شجرکاری کے تین عالمی ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ساحلی پٹی میں رہنے والوں کا سب سے بڑا مسئلہ پینے کے صاف پانی کا ہے، سندھ حکومت ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کے لیے تعلیم ،صحت اور روزگار کو ترجیح دے رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here