اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کراچی سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کا استعفی مسترد کردیا۔

‏وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے ایم این اے عامرلیاقت نے طویل ملاقات میں 4 صفحات پر مشتمل استعفی پیش کیا، تاہم وزیراعظم نے استعفی قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

ملاقات کے بعد عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے استعفے سے متعلق کہا کہ اس پر کوئی بات نہیں ہو گی، ایک سیاسی سوجھ بوجھ اور عوام کا درد رکھنے والے منتخب رہنما کا کردار ہونا چاہیے۔

عامر لیاقت کے مطابق انہوں نے اپنا دل کھول کر وزیراعظم کے سامنے رکھا، وزیراعظم نے کراچی کےمسائل پر آواز بلند کرنے کے عمل کو سراہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here