رپورٹ: جنيد آزاد
مٹھی: تھر میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ تھم نہیں سکا، سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث 3سالہ تنویر ولد معشوق 18ماہ کا امرت ولد واشومل ایک ماہ کی آصیہ بنت نواز علی اور اصغر علی کا نومولود بچہ دم توڑ گئے۔

جبکہ رواں ماہ بچوں کے ہلاکتوں کا تعداد 34 ہوگئی اور رواں سال بچوں کے ہلاکتوں کی تعداد 513ہوگئی ہے۔ دوسری جانب سول اسپتال میں زیر علاج بچوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی شدید قلت ہے ساری میڈیسن اور ٹیسٹیں پرائیویٹ لیب سے کرواتے ہیں۔ یاد رہے کہ تھر میں کئیں برسوں سے غذائی قلت کی وجہ سے بچے مررہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here