لاڑکانہ: پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافے اور بجلی کے بلز میں ٹی وی فیس 100 روپیہ کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔
اپنے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ملک کو آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر چلا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گندم، چینی، آٹے، بجلی گئس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ادویات اور ٹی وی لائسنس کی فیس میں اضافہ کرکے عوام سے جینے کی امیدیں بھی چھینی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here