سندھ حکومت نے پیٹرول پمپس 24 گھنٹے کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔
اس حوالے سے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حالیہ برساتوں کے دوران عوام کو گاڑیوں اور جنریٹرز کے لیے پیٹرول حاصل کرنے میں مشکل ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے 24 گھنٹے پیٹرول پمپس کھلے رکھنے کے لیے آج نوٹفکیشن جاری کیا جائے گا۔