وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے زیر صدارت انسداد پولیو پر صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔
جس میں وزیر صحت، وزیر بلدیات یونیسیف کی شہناز وزیر علی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں رواں سال 58 پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے، جس میں سندھ میں 20، کے پی کے میں 21 ، بلوچستان میں 14 اور پنجاب میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔
اس حوالے سے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کورونا وائرس کے باعث رک گئی ہے جس کو 20 جولائی سے شروع کر رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم سب کو مل کر پولیو سے جان چھڑانی ہے ، کیونکہ یہ ہماری نیشنل اور انٹرنیشنل کمٹمنٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ کو پولیو ٹیموں کو ضروری سکیورٹی دینے کی ہدایت کردی ہے۔