محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں 4 روزہ خصوصی پولیو مہم چلانے کا فیصلا کرلیا۔
جبکہ خصوصی پولیو مہم کا فیصلا شہر میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی پر کیا گیا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق مہم 20 جولائی سے کراچی کے 2 اضلاع میں چلائی جائے گی، جس میں ضلع وسطی اور غربی کی 22 سے زائد یونین کونسلوں کو شامل کیا کیا جائے گا۔
خصوصی پولیو مہم کی حتمی منظوری آج وزیراعلی ہاّوس میں ہونے والے اجلاس کے بعد دی جائے گی۔