بھارت میں انسٹاگرام نے ٹک ٹاک کی نقل پر مبنی فیچر "ریلز” متعارف کردیا۔

انسٹاگرام نے اپنا ٹک ٹاک کی نقل پر مبنی یہ فیچر ‘ریلز’ گزشتہ برس برازیل میں متعارف کرایا تھا جس کے بعد اسے فرانس اور جرمنی میں بھی لانچ کیا گیا تھا۔

اس فیچر کے تحت انسٹاگرام صارفین کو ٹک ٹاک کی طرح میوزک دستیاب ہوگا جس کا استعمال کرتے ہوئے وہ 15 سیکنڈ کی ویڈیو بنا کر شیئر کر سکتے ہے۔

کمپنی نے اس فیچر کو بھارت میں اس وقت متعارف کرایا ہے جب وہاں کی حکومت نے ٹک ٹاک سمیت 59 چینی ایپس پر پابندی لگا دی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لداخ کی گلوان وادی میں چینی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کی درگت اور اپوزیشن کے سخت ردعمل پر بھارتی حکومت دباؤ کا شکار ہے اور اب بھارت نے عوامی غم و غصہ ٹھنڈا کرنے کے لیے چینی موبائل ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here