سیاسی سوچ مشترکہ نہ ہونے کی وجہ سے بھارت میں ایک جوڑے نے اپنی شادی ملتوی کردی۔

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک جوڑے کے درمیان وزیراعظم نریندر مودی کو  لے کر اختلافات ہوئے، جس کی وجہ سے ان کے درمیان جھگڑا ہوا اور انہوں نے اپنی شادی ہی منسوخ کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کرنے والے جوڑے نے اپنی شادی کی تقریب کے اخراجات سے متعلق بات چیت کے لیے ملاقات کی تو اس دوران انہوں نے بھارت کی حالیہ معاشی صورتحال کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔

گفتگو میں ہونے والی دُلہن نے معاشی صورتحال کا ذمہ دار وزیراعظم نریندر مودی کو ٹھہرایا، جب کہ لڑکا نریندر مودی کی حمایت کر رہا تھا۔

اس بحث میں دونوں کے درمیان اختلافات اس قدر بڑھ گئے کہ انہوں نے آپس میں یہ فیصلہ کیا کہ اب انہیں شادی نہیں کرنی چاہیے اور دونوں نے اپنی راہیں جدا کر لیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here