کراچی: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے اپنے تمام عملے بشمول ڈاکٹرز کی تنخواہیں آدھی کر دیں۔

ذرائع کے مطابق ڈاؤیونیورسٹی کے زیادہ تر پروفیسر اسپتال میں کام کرتے ہیں اور کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہیں لیکن اس کے باوجود تمام عملے  کی تنخواہوں میں کٹوتی کردی گئی ہے۔

جبکہ رپورٹ کے مطابق ڈاؤ یونیورسٹی کے پروفیسر، اسسٹنٹ پروفیسر اور  ڈاکٹروں سمیت دیگر عملےکو جون کی آدھی تنخواہ دی گئی ہے، اور ڈاؤ یونیورسٹی کے عملے کو جون کی تنخواہ 7 دن کی تاخیر سے بھی ادا کی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here