لاڑکانہ ایوان تجارت و صنعت کے صدر غلام سرور شیخ اور شادی ہالز ایسوسی ایشن کے صدر نثار اللہ شیخ کی مشترکہ پریس کانفرنس
لاڑکانہ رپورٹ: غلام مھدی : حکومت سندھ ایس او پیز کے تحت شادی ہالز کھولنے کی اجازت دے، لاک ڈائون کے باعث گذشتہ 4 ماہ سے شادی ہالز بند پڑے ہیں۔ لاڑکانہ کے 60 سے زائد شادی ہالز بند رہنے سے 10 ہزار مزدور روزگار سے محروم ہیں۔ شادی ہالز سے وابستہ دیگر کاروبار بھی متاثر ہے، جس طرح سے حکومت نے دوسرے کاروبار کھلوائے ہیں اسی طرح ہمارے مطالبے کو بھی سنجیدگی سے دیکھا جائے۔ شادی ہالز کھولنے کی اجازت نہ دینے کے خلاف 13 جولائی کو ہونے والے ملک گیر احتجاج میں بھرپور شرکت کی جائے گی۔ شادی ہالز بند رہنے کا نقصان مالکان اور مزدور اٹھا رہے ہیں لیکن حکومت لاتعلق بنی ہوئی ہے۔