اسلام آباد: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسلام آباد میں مندر کی تعمیر روکنے کی مذمت کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ مندر کی تعمیر روکنے والا فیصلہ تعصبانہ اور غیر ذمے دارانہ عمل ہے، جسے فوری طور پر واپس لیا جائے۔

جبکہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں ہر ایک کو مذہبی آزادی یا عقیدت کا حق حاصل ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ پاکستان کو مذہبی آزادی کےحق کی ضمانت دینا عالمی ذمے داری بھی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here