کراچی: عذیر بلوچ اور نثار مورائی کے بعد بلدیا سانحے کی مبینا جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔
جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلدیا فیکٹری سانحہ ایک سوچی سمجھی دہشتگردی تھی، جس میں رحمان بھولا اور حماد صدیقی نے 20 کروڑ بھتہ نہ دینے پر بلدیا فیکٹری کو آگ لگائی، جس میں 250 سے زائد لوگ زندہ جل گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے جان بوجھ کر رحمان بھولا اور حماد صدیقی کو بچانے کی کوشش کی تھی۔

جے آئی ٹی نے 37 صفحوں پر مشتمل رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس دہشتگردی کے واقعے کو ایف آئی آر میں عام دکھایا گیا۔

جبکہ جے آئی ٹی نے بلدیا سانحے کا کیس دوبارہ داخل کرنے کی بھی سفارش کردی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here