کراچی: سندھ میں کے الیکٹرک ، حیسکو اور سیپکو کی جانب سے کی جانے والی بدترین لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوسکی، شہریوں کو 8 سے 12 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ نے عذاب میں ڈال دیا ہے۔
جب کے اس حوالے سے پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور کارکنان نے کراچی میں کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر مظاہرا کیا اور کیمپ بھی قائم کی گئِی ہے۔
پی ٹی آئی رہنماوں کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک بجلی مہیا کرنے میں مکمل ناکام ہو کر رہ گئی ہے جس کا وفاقی حکومت کو نوٹیس لینا چاہیے۔
جب کے دوسری جانب حیسکو اور سیپکو نے بھی لوڈشیڈنگ بڑھا کر لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔