اسلام آباد: وزیراعظم کے صحت کے حوالے سے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے ٹوئٹ کے ذریعے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ ‘میرا کووڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے میں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا  ہے’۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ان میں کورونا وائرس کی کم علامات ظاہر ہوئی ہیں۔

واضح رہےکہ اب تک کئی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جن میں سے زیادہ تر وائرس سے صحتیاب ہوئے جب کہ چند ایک وائرس کے سبب انتقال کرگئے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here