:کراچی
آج 2599 ٹیسٹ میں سے 287 نئے کیسز سامنے آئے ؛ آج 3 مریض انتقال کرگئے ؛
287 نئے مریض آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 4232 ہوگئی ہے ؛ 3 اموات کے بعد انتقال کرنے والوں کی تعداد 78 ہوگئ ہے ؛
اس وقت 3352 مریض زیر علاج ہیں ؛ 2146 مریض گھروں میں زیرعلاج ہیں ؛
767 مریض آئسولیشن سینٹرز اور 439 اسپتالوں میں ہیں؛
آج 30 مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں ؛
صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 802 ہوگئی ہے ؛
کراچی ضلع وسطی میں 32 نئے کیسز آئے ہیں ؛ ضلع شرقی میں 57 کیسز آئے ہیں ؛
ضلع غربی میں 18 کیسز آئے ہیں، ضلع جنوبی میں 79 کیسز آئے ہیں ؛ ملیر میں 8 نئے کیسز آئے ہیں، کورنگی میں 5 نئے کیسز آئے ہیں
لاڑکانہ میں 17 نئے کیسز سامنے آئے ہیں
حیدر آباد میں 13، شکار پور میں 11 اور سکھر میں 7نئے کیسز سامنے آئے ہیں ؛
ماہ رمضان شروع ہوچکا ہے اور گرمی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ؛
عوام سے درخواست ہے کہ اپنے گھروں میں رہیں
اپنے جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دیں اور اپنا خیال رکھیں ؛ وزیراعلیٰ سندھ
آپ کی زندگی ہمیں بہت عزیز ہے ؛ ڈاکٹرز، پولیس ،رینجرز اور ریونیو کے عملے کا شکرگزار ہوں ؛
یہ ادارے مریضوں اور عوام کی بہتری کے لیے کام کررہے ہیں اور اس وبا کا شکار ہورہے ہیں ؛ جو ادارے یا افراد مریضوں اور عوام میں کام کررہے ہیں وہ اپنا خاص خیال رکھیں؛ وزیراعلیٰ سندھ