کراچی: پریس ریلیز
ویڈیو میں چترال کے قریب چٹانوں میں ہمالین سیاہ گوش کو مارخور کا شکار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
رات کا شکاری اور انتہائی فریبی مارخور کی اس علاقے سے پہلی ویڈیو سامنے آئی ہے
سیاہ گوش کو پہاڑی بلی بھی کہا جاتا ہے۔ سیاہ گوش نایاب سمجھا جاتا ہے۔
سیاہ گوش چترال کے علاقہ شمالی علاقہ جات سمیت گلگت بلتستان میں بھی پایا جاتا ہے۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف پاک کے فلم میکر نائیل محی الدین اور محکمہ جنگلی حیات خیبر پختون خواہ کی ٹیم کی جانب سے اس شکار کی عکس بندی کی گئی۔
شکار کی ویڈیو کشمیری مارخورکی عکس بندی کے دوران بنائی گئی۔
سیاہ گوش نے مارخور کے بڑے گروپ پر حملہ کرنے کے بجائے دریا کنارے اپنی ماں کے ساتھ چرنے میں مصروف مارخور کو اپنا شکار بنایا
سیاہ گوش نے شکار کے مرنے کی تصدیق کے بعد قریبی درخت کے پاس آرام بھی کیا۔
فلم میکر نے سیاہ گوش کو شکار کو کھانے کی عکس بندی کے لیے وہیں اسکی واپسی کے لئے ایک گھنٹہ انتظار بھی کیا فلم میکرز پہاڑی بلی کو چٹان پر آرام کرتے ہوئے عکس بند کرنے کے لئے ڈرون کیمرے کا استعمال بھی کیا۔