کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کاکورونا وائرس کی صورتحال سےمتعلق وڈیو پیغام

آج اچھی خبر نہیں ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہم نے 3028 ٹیسٹ کیے جس کے نتیجے میں 383 نئے کیسز سامنے آئے، آج کورونا کی وباء کو 61واں دن ہے اور 24 گھنٹوں میں 383 کیسز پہلی مرتبہ رپورٹ ہوئے ہیں،

ہم نے  کل 38188 ٹیسٹ کئے تھے، آج تک کُل ٹیسٹ کی تعداد 41216 ہوگئی ہے، جس کے نتیجے میں 4615 کیسز سامنے آئے ہیں جو کُل ٹیسٹ کا 11.2 فیصد ہے، پچھلے 24 گھنٹوں میں 3 مریض کورونا کے باعث انتقال کرگئے،

کورونا کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 81 ہوگئی ہے جو کُل مریضوں کا 1.8 فیصد ہے، ہمارے 41 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور ان میں 12 وینٹی لیٹرز پر ہیں، اس وقت 3662 مریض زیرعلاج ہیں،

2432 یا 66 فیصد کورونا کے مریض گھروں میں آئیسولیٹ ہیں،  767 یا 21 فیصد آئیسولیشن مراکز جبکہ 463 یا 13 فیصد اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، سندھ میں کورونا کے 383 کیسز میں سےسب سے زیادہ  273 کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں،

ضلع وسطی کراچی میں99، ضلع جنوبی میں 80،ضلع شرقی میں 66، ضلع غربی میں 20، کورنگی میں 26 اور ملیر میں 10کیسز سامنے آئے، سکھر میں 17، حیدرآباد میں 7، نوشہروفیروز میں 4، خیرپور میرس،  ٹھٹھہ، بدین اور مٹیاری میں دو 2، سانگھڑ، جامشورو، دادو اور لاڑکانہ میں ایک ایک کورونا کیسز سامنے آئے ہیں،

ہم نے آن لائن بزنس شروع کرنے کی اجازت دی ہے، آپ تمام احتیاطی تدابیر جیسا کہ ماسک پہننا، ایک دوسرے سےدور رہنا زندگی کا معمول بنائیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here