اوستامحمد: رپورٹ ایم سومرو
تازہ ترین صورتحال کے مطابق سیلابی پانی نصیر آباد کے حدود میں ربیع کینال تک پہنچ چکا ہے ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈیرہ بگٹی ، چھتر فلیجی اور لہڑی سے آنے والے سیلابی ریلے ربیع کینال تک پہنچ گئے ہیں ، ربیع اندرون ، شہری آبادی اور ڈیرہ مراد جمالی شہر کو کوئی خطرہ نہیں ہے ، ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق پانی کافی زیادہ ہے مگر شہری آبادی کو بچانے کے لیے ربیع کینال میں 4 ، 5 جگہوں سے پانی داخل کیا جارہا ہے جو کہ ربیع ون ، ربیع ٹو اور منجھو چینل سے ڈائیورٹ ہوتے ہوئے پٹ فیڈر میں آرہا ہے۔

تحصیلدار ڈیرہ مراد جمالی بہادر خان کھوسہ نے عوامی ترجمان کو بتایا کہ رات 2 بجے سیلابی پانی نصیر آباد میں داخل ہوا ، سیلابی ریلے کی مانیٹرنگ ڈپٹی کمشنر نصیر آباد حافظ محمد قاسم کاکڑ خود کررہے ہیں ، رات گئے تک ڈپٹی کمشنر خود موجود تھے ، انہوں نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی ، ایریگیشن آفیسرز مشینری کے ساتھ ، ایم ایم ڈی کے آفیسران بھاری مشینری کے ساتھ موقع پر موجود ہیں جو کہ ربیع کینال کے اندرونی پشتے مضبوط کر رہے ہیں ، ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے عوامی ترجمان ٹیم کو بتایا کہ ڈپٹی کمشنر نصیر آباد کے خصوصی ہدایت پر ریونیو کے آفیسران ریونیو عملہ ، ایریگیشن آفیسران اور ایم ایم ڈی کے اہلکار مشینری کے ساتھ الرٹ کھڑے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here